اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 35 فضائی حملے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ایف 15 اور ٹائفون جنگی طیارے استعمال کیے گئے، جنہوں نے خمیس مشیط اور الطائف کے فوجی اڈوں سے پرواز کی۔
سریع نے مزید کہا کہ ان حملوں میں تعز، الجوف، عمران، صعدہ اور الحدیدہ صوبوں میں مواصلاتی نیٹ ورکس اور اسکولوں سمیت مختلف مقامات اور شہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے مجموعی فضائی اور میزائل حملوں کی تعداد 1158 تک پہنچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ